More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے ہندوخاندان کی پراسرار موت

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نئی دہلی : پاکستان سے بھارت ہجرت کرنے والے ہندو خاندان کے 11 افراد پراسرار طور پر موت کی نیند سوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ہجرت کرنے والے ہندو خاندان کے 11 افراد کے موت کی وادی میں جانے پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان سے بھارت جاکر بسنے والوں کو بی جے پی نے قتل کیا۔

تھرپار سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان نے کچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گاؤں میں سکونت اختیار کی تھی۔

مقامی افراد کے مطابق خاندان کے افراد پر اسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے، پولیس نے پراسرار موت کے معاملے میں خاندانی تنازع میں قتل کے شبہ کا بھی اظہار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق پورے خاندان میں صرف ایک فرد محفوظ رہا لیکن بچ جانے والے شخص نے موت کے محرکات اور وجوہات سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھیل برادری کے لوگ فارمنگ کےلیے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر تھے۔

موت سے بچنے والے واحد فرد کا کہنا ہے کہ جو کچھ بی ہوا رات رہائشی ہٹ میں ہوگا۔

ایس پی راہول کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے خاندان نے رات میں کوئی کیمیکل پی کر اجتماعی خودکشی کی ہے کیونکہ ہٹ کے باہر اور لاشوں کے قریب کسی کیمیکل کی بو پھیلی ہوئی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close