دنیا

بنگلہ دیش میں فائرنگ‘رکن پارلیمان ہلاک

بنگلہ دیش میں گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکےرکن پارلیمان منجورالاسلام کوہلاک کردیا

پولیس کاکہناہےکہ مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے رکن پارلیمان منجور الاسلام عوامی لیگ کے رکن تھے جنھیں گئے بندھا ضلع میں ان کے گھر پر تین افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

مسلح افراد کی فائرنگ میں رکن پارلیمان منجور الاسلام شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جان کی بازی ہارگئے،جبکہ ان پر حملہ کرنے والے مسلح افراد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

رنگپور میڈیکل کالج اسپتال کے پروفیسر بمل چندر رائے نےبتایا کہ رکن پارلیمان کو پانچ گولیاں لگیں جو قریب سے ماری گئیں۔

واضح رہے کہ منجور السلام کو اکتوبر 2015 میں ایک اسکول طالب علم پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close