دنیا

خواجہ آصف کی ایرانی قیادت سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق خواجہ آصف نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دوستانہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ اس مقصد کیلیے ایران کیساتھ ملکر علاقائی سلامتی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کیساتھ دوطرفہ مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں وزارئے خارجہ نے اتفاق کیا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ علاقائی ممالک کو افغانستان میں امن و استحکام کیلئے زیادہ کوششیں کرنا ہونگی، مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اظہار اطمنان کیا گیا۔ تجارت، معیشت اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
دونوں وزرائےخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر اظہار تشویش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close