دنیا

پاکستانی خاتون عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے لیے کامیاب امیدوار

عالمی ادارہ صحت نے نئے سربراہ کیلئے کامیاب 5امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، پاکستان کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر5کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے جبکہ ایتھوپیا، اٹلی، برطانیہ اور فرانس کے امیدوار بھی کامیاب قرار پائے۔

ہنگری کے امیدوار 5امیدواروں کی فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔

ڈبلیو ایچ او ایگزیکٹو بورڈ نے 6میں سے 5امیدواروں کا چناؤ کیا، ایگزیکٹو بورڈ 3حتمی امیدواروں کے چناؤ کیلئے آج انٹرویو کرے گا، ڈبلیو ایچ او کے نئے سربراہ کا چناؤ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اجلاس میں ہوگا، 70ویں اجلاس میں رکن ممالک نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کااجلاس 22تا 31مئی کو جنیوا میں ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ یکم جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close