Featuredدنیا

دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 83 ہزار سے بڑھ گئی

امریکہ میں ایک دن میں 1700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں

دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 83 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں ایک دن میں 1700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

چین کے شہر ووہان میں 11 ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

فرانس میں بھی وبا کے آغاز کے بعد سے ہلاکتیں 10 ہزار تک پہنچ گئی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 607 افراد ہلاک ہوئے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری رات انتہائی نگہداشت یونٹ میں گذاری جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close