دنیا

اب سعودی شہری بھی ٹیکس دیں گے

سعودی شہری اور سعودی عرب میں رہنے والے لوگ اس سے قبل کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کی وجہ سے سعودی حکومت آمدنی کے دیگر ذرائع پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

2014 کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا تھا، اُس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے اوپر تھی لیکن پھر اس میں کمی کا رجحان پیدا ہوا۔

گزشتہ برس جنوری تک خام تیل کی قیمت 29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جس سے سعودی عرب اور تیل برآمد کرنے والے دیگر ملکوں کی معیشتوں کو شدید دھچکہ لگا۔

اس وقت خام تیل کی فی بیرل قیمت 55 ڈالر کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے اور قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سعودی حکومت کو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو لگام ڈالنی پڑی ہے جبکہ گزشتہ برس سعودی عرب کا بجٹ خسارہ بھی 97 ارب ڈالر کے قریب تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close