دنیا

پناہ گزینوں پر امریکی پابندی عارضی ہوگی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی ہے کہ پناہگزینوں پر امریکہ کی پابندی عارضی ثابت ہوگی۔

ایتھوپیا کے دار الحکومت عدیس ابابامیں پریس کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سرحدی پالیسیاں تعصب اورتفریق کے بغیر ہونی چاہئیں، پناہ گزینوں کا تحفظ امریکہ کی روایت رہی ہے، اس لئے پناہ گزینوں کے تحفظ کی ضمانت کیلئے پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ انتظامیہ کی طرف سے پناہ گزینوں پر عائد پابندی عارضی اقدام ہو گا اور اُسے واپس لے لیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے بھی اس مؤقف کا اظہار کیا ہے کہ امریکی کی جانب سے پناہ گزینوں پر پابندی سے کئی افراد الجھن کا شکار ہیں۔

جنیوا میں اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں گرانڈی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں انتہائی فکر مند ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ عارضی پابندی کے باعث متاثر ہونے والے ہزاروں لوگوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا۔

یو این ایچ سی آر کے اندازوں کے مطابق پابندی کے ان 120 دنوں میں “نازک صورتحال سے دوچار” تقریباً 20 ہزار پناہ گزین امریکہ میں داخل ہونے کے قابل ہو سکتے تھے۔

گرانڈی نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ یہ لوگ امریکہ جانے کے قابل ہوں اور وہاں تحفظ اور وقار کے ساتھ جتنا جلد ممکن ہوا اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ ان کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم نامے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پر 120 روز تک کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھالنے سے قبل گوتریس پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close