دنیا

امریکی صدرکی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کینیڈا کے وزیراعظم کی دیوانی نکلیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی دیوانی نکلی، امریکا کے دورے پر آے وزیراعظم کو ٹک ، معنی خیز انداز سے دیکھتی رہیں ۔

ایک طرف اسٹائلش ایوانکا ٹرمپ تو دوسری جانب ہنڈسم اینڈ اسمارٹ کینیڈین وزیر اعظم،کینیڈا کے خوبرو وزیراعظم کا ہر کوئی دیوانہ ہے اور اب ان کے فین کلب میں ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہوگئی ہیں، دورۂ واشنگٹن کے دوران کینیڈا کے وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی اور خواتین تاجروں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیراعظم ٹروڈو کمرے میں داخل ہوئے تو ایوانکا نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا، اجلاس میں کینیڈین وزیراعظم کی کرسی ایوانکا کے برابر ہی رکھی گئی تھی ۔

ایوانکا ٹرمپ اجلاس کے دوران جسٹن کو نظریں بھر کر دیکھتی رہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات اور اس میں خواتین کا کردار بڑھانے میں ایوانکا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوراندونوں رہنماوں نے باہمی تجارت سمیت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ،تاہم امیگریشن پالیسی پر دونوں رہنمائوں کے درمیان اختلاف واضح طور پر نظر آیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close