دنیا

غیر قانونی طور پر امریکا سے آنے والوں کو نہیں روکیں گے

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کو قبول کیا جائے گا تاہم کینیڈین شہریوں کومحفوظ رکھنے کے لیے سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی سرحد عبور کر کے کینیڈا پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں گذشتہ چند ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ مخالفت کے باوجود مشکلات کا شکار پناہ گزینوں کی مدد کریں گے۔ اس حوالے سے سخت سسٹم اور پناہ گزینوں کی کینیڈا آمد کے درمیان توازن رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جا چکا ہے۔ کئی پناہ گزین امریکا سے بے دخل کیے جانے کے بعد کینیڈا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں اور اس سلسلے میں وہ ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر چکے تھے تاہم امریکی عدالت نے فی الحال اس فیصلے کو معطل کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close