دنیا

کم جانگ نام کی ہلاکت وی ایکس نرو ایجنٹ سے ہوئی

ملائیشیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو اعصاب شکن زہریلے مادے ‘وی ایکس نرو ایجنٹ’ کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔

کم جونگ نام گذشتہ ہفتے اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب دو خواتین نے کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر حملہ کر کے ان کے چہرے پر زہریلا مواد پھینک دیا تھا۔

زہر کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم جونگ نام کے چہرے پر پھینکے جانے والا کیمیکل وی ایکس نرو ایجنٹ ہے جسے اقوام متحد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے زمرے میں شمار کرتی ہے۔

ملائیشیا نے اس قتل کا الزام شمالی کوریا پر عائد تو نہیں کیا تاہم اس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا واضح طور پر اس کے پیچھے ہے۔

کم جونگ نام پر یہ حملہ 13 فروری کو ہوا تھا اور وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسے تھے۔

ان کی لاش اب بھی ہسپتال کے سرد خانے میں پڑا ہوئی ہے اور اس کے حصول کے لیے کسے دعویٰ کرنا چاہیے کے حوالے سے ایک سفارتی تنازع پیدا ہو چکا ہے۔

ادھر شمالی کوریا نے کم جونگ نام کی لاش کا پوسٹ مارٹم کے اصرار کرنے پر ملائیشیا پر مذموم مقاصد کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ وی ایکس کو شدید مہلک مادہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ ہلکے زرد رنگ کا ہوتا ہے تاہم اس کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اور یہ چند ہی منٹ میں انسان کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے۔

اس کے حملے کی زد میں آنے والے افراد کے جسمانی اعضا تیزی سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

کم جونگ نام کی ہلاکت کے حوالے سے چار افراد ملائیشیا میں زیرِ حراست میں جن پر یہ شک کیا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اس میں ملوث ہیں۔

کم جونگ نام کے قتل میں تفتیش کے لیے سات افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن تمام کا تعلق شمالی کوریا سے ہے۔

ان میں سے تین اہم افراد اس وقت بھی ملائشیا میں موجود ہیں۔ جن میں شمالی کوریا کے ملائیشیا میں موجود سفارت خانے کے نائب سیکریٹری، شمالی کوریا کی قومی فضائی کمپنی کے سٹاف ممبر اور جیمز نامی شخص شامل ہیں جب کہ دیگر چار افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ پیانگ یانگ جا چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close