دنیا

بھارت میں کورونا کا پھیلاو روکنا انتہائی مشکل کام

ممبئی: عالمی ادارہٰ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کا پھیلاو روکنا انتہائی مشکل کام ہے۔

 

 

 

 

تقصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اجتماعات کو محدود کیے بغیر کورونا کا پھیلاو ممکن نہیں،بھارت میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں کل کیسز کی تعداد تقریباً 41 لاکھ ہے۔اس کے علاوہ ریاست کیرالا، کرناٹکا، تامل ناڈو اور ا?ندھرا پردیش بری طرح کورونا کی لپیٹ میں ہیں۔

 

اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فُٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ بھارت کے کئی بڑے شہر کورونا کی نئی لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہاررہے ہیں۔

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا کے باعث اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔ گذشتہ روز بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کورونا کئیر سینٹر میں آتشزدگی سے کورونا وائرس سے متاثر 13 مریض ہلاک ہوگئے۔

 

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close