دنیا

میرا شوہر روزگار کیلئے امریکہ گیا اور پہنچتے ہی واٹس ایپ پر مجھے پیغام بھیجا کہ۔۔۔ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو روزگار کے لئے امریکہ کا ویزہ ملا تو ان کی بیگمات کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، لیکن ان بدبختوں نے امریکہ پہنچتے ہی اپنی بیویوں کو طلاق بھجوادی، اور وہ بھی واٹس ایپ کے ذریعے۔ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق حنا فاطمہ نامی خاتون نے بتایا کہ ان کا خاوند اور اس کا بھائی امریکہ گئے تو وہ خواب دیکھ رہی تھیں کہ اب ان کے حالات بدل جائیں گے۔ وہ پرامید نظروں سے خاوند کے پیغام کی منتظر تھیں لیکن جب پیغام ملا تو ان کی دنیا کی اجڑ گئی۔ اس نے جاتے ہی طلاق بھجوا دی تھی۔ حنا فاطمہ نے بتایا کہ بعد میں انہیں پتہ چلا کہ ان کے خاوند کے بھائی نے بھی یہی حرکت کی تھی اور امریکہ پہنچتے ہی اپنی بیگم کو واٹس ایپ کے ذریعے طلاق بھجوادی تھی۔

حنا فاطمہ اور سید فیاض الدین حسین نامی شخص کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔ فیاض الدین کے بھائی محمد عبدالعقیل کی شادی مہرین نور نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ مہرین کا بھی کہنا تھا کہ اسے واٹس ایپ کے ذریعے طلاق کا میسج موصول ہوا۔ واٹس ایپ پر طلاق کا پیغام بھیجنے کے بعد دونوں بھائیوں نے طلاق کے کاغذات بھی حیدر آباد شہر میں مقیم اپنی سابقہ بیگمات کو بھجوادئیے ہیں۔ دونوں خواتین نے واٹس ایپ پر طلاق موصول ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے سوال کیا ہے کہ ان کے بچوں کا کیا مستقبل ہوگا اور ان کی پرورش کون کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close