دنیا

چین نے ایسے منصوبے کا اعلان کردیا کہ جان کر پوری دنیا دنگ رہ جائے گی

بیجنگ: ایک اطالوی آرکیٹیکٹ سٹیفنو بوئری نے اعلان کیاہے کہ وہ چینی شہر نینجنگ کے مرکز میں ایسے جڑواں ٹاور بنانے جارہا ہے جو کہ ہرے بھرے پودوں اور پھولوں پر مشتمل ہے۔ ان ٹاورز کی تعمیر شروع ہوچکی ہے اور ان میں ایک ہزار درخت اور2500پودے اور جڑی بوٹیاں لگائی جائیں گی۔ اس ٹاور کو بنانے کامقصدشہری علاقوں میںلوگوں کو تازہ ہوا اور پودوں کی خوشبو مہیا کرنا ہے اور اگلے مرحلوںمیں چین کے دیگر شہروں میں اس طرح کے منصوبے متعارف کروائے جائیں گے تاکہ فضائی آلودگی کوکم کیا جاسکے۔

چین کے کئی شہروں کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کیاجاتا ہے اوراس کی وجہ سے کئی لوگ سانس اور دیگر بیماریوں کا شکارہورہے ہیں۔ بوئری کا کہنا ہے کہ ان ٹاورز میںلگے ہوئے درخت سالانہ 25ٹن کارنبن ڈائی آکسائیڈ جذب کریں گے اور ان سے روزانہ کی بنیاد پر 60کلوگرام آکسیجن کا اخراج ہوگا۔ان ٹاورز میں 247کمروں پر مشتمل ایک ہوٹل بھی بنایا جائے گا اور سب سے اوپر والے فلور پر ایک سوئمنگ پول بھی ہوگا۔ مزید برآں ان میں سکول، دفاتر، میوزیم اور پرائیویٹ کلب بھی ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close