Featuredدنیا

پاکستان 22 کڑوڑ آبادی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے،شاہ محمود قریشی

بغداد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، 22 کڑوڑ آبادی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع میسر ہیں۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق دورہ عراق کے دوران وزیر خارجہ عراقی وزارت خارجہ پہنچیں ہیں جہاں ان کی ملاقات عراقی ہم منصب سے ہوئی ہے۔

 

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بنیاد یکساں تاریخی، مذہبی، اور تہذیبی اقدار پر مبنی ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب کو فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے پاکستان کے نقطۂ نظر سے آگاہ کیا ہے۔

 

وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے مسئلہ فلسطین جبکہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کانوٹس لے لیا

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے چاہتےہیں، ہیومن رائٹس کونسل اجلاس میں منظور قرارداد کاخیرمقدم کرتےہیں، مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کاحل ناگزیرہے اور جنوبی ایشیا کاامن و مسئلہ کشمیر کے حل سےجڑاہے۔

 

اسکے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close