دنیا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ویکسین لگوالی

 شہزادہ ولیم نے بھی کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوائی تھی۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوالی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ڈچز آف کیمبرج نے ویکسین لگوانے سے متعلق تصدیق کی۔

انھوں نے اپنی ویکسین لگواتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں نے لندن کے سائنس میوزیم سے کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوالی ہے۔

ڈچز آف کیمبرج نے اس تمام عمل میں مدد کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شہزادہ ولیم نے بھی کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close