دنیا

گرفتار ہونے والی سیاسی رہنما آنگ سان سوچی تاحال لاپتہ

میانمار میں فوج کی جانب سے بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی پر مختلف مقدمات بنا کر انہیں گرفتار کرکے گھر پر نظر بند کردیا گیا تھا لیکن اب وہ عملے کے ارکان سمیت گھر میں نہیں ہیں

سوچی کو کہیں نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے اور اس سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
میانمار کی رہنما کے وکلا کا کہنا ہے کہ سُوچی فوج کی تحویل میں ہیں اور ان پر کئی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6 ارب ڈالر ادائیگی کے بعد بھی سعودی شہزادہ ولید بن طلال نظر بند: رپورٹ

وکیلوں نے بتایا کہ آنگ سان سوچی کی 24 مئی کو عدالت میں پہلی پیشی ہوئی تھی اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں، انہیں فوج نے کسی نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے۔

آنگ سان سوچی ابھی تک گھر واپس نہیں آئیں، گھر پر ساتھ رہنے والے عملے کے ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں، انہیں نقد رقم اور ادویات کی ضرورت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close