دنیا

تیل 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے، صدرایکواڈور

…ایکواڈور کے صدر رافائیل کورریا نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ بعد تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس، سعودی عرب، قطر اور وینزویلا نے جنوری میں تیل کی جتنیمقدار پیدا کی ، اسے 2016 کے دوران برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا تھا ،اگر تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک بھی اس پر راضی ہوں۔ 

اس کے بعد وینزویلا کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اس فیصلے سے ایکواڈور، الجزائر، نائجیریا اور عمان نے اتفاق کر لیا۔ کویت بھی اس پر راضی ہو گیا۔

ایکواڈور کے صدر نے کہاتیل کی صنعت میں سرمایہ کاری روکنے اور کنویں بند کرنے سے تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکے گی۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close