دنیا

بھارت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد ٹیکسز کم کر دیئے

انڈیا: دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود بھارت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد ٹیکسز کم کر دیئے ہیں

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث جہاں عالمی معیشتوں میں بہتری آ رہی ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے اور خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بھارتی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی حکومت نے پیٹرول پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی اور ملکی معاشی صورت حال میں بہتری کی حوصلہ افزائی ہے۔

مودی سرکار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ناصرف اس کی کھپت میں اضافہ ہو گا بلکہ مہنگائی کی شرح بھی کم ہو گی جس سے مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس طبقے کو فائدہ ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close