دنیا

اللہ کی پناہ، امریکی صدر ٹرمپ 50 مسلمان سربراہوں کو اسلام کے روشن پہلووں پر درس دیں گے

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران مسلم حکمرانوں کے سامنے اسلام کے روشن پہلوؤں پر خطاب کریں گے۔ وائٹ ہاؤ س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران  50  اسلامی ممالک کے سربران مملکت سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ساتھ ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر اسلامی سربراہان مملکت سے اہم خطاب بھی کریں گے، جس میں ان کا موضوع اسلام اور اس کے روشن پہلو ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 مئی کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب  پہنچیں گے جہاں وہ سعودی فرماں روا ں شاہ سلمان کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ امریکی صدر سعودی عرب  میں اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر  عالمی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک نئی بنیاد استوار کرنے کی کوشش کریں گے،وائٹ ہاؤس کے مطابق  امریکی صدر سعودی عرب کے بعد اسرائیل اور ویٹی کن بھی جائیں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے آخری دنوں میں سعودی عرب اور امریکا کے مابین کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور  اس کی وجہ یمن، شام اور ایران کی طرف سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کو قرار دیا جاتا تھا ، تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل  وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر فرانسیسی  خبر رساں ادارے کو بتایا تھا  کہ ٹرمپ اس دوران ریاض حکومت کے ساتھ سو بلین ڈالر سے زائد مالیت کے مختلف عسکری سمجھوتوں کو حتمی شکل دے دیں گے، ان معاہدوں کے تحت سعودی عرب کو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close