دنیا

امریکا میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون وائرس کا پہلا کیس سامنےآگیا

واشنگٹن: ڈاکٹرفاؤچی کا کہنا تھا کہ سائنسدان وائرس سے لاحق نئے خطرات پر تحقیق کر رہے ہیں

جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم امریکا پہنچ گئی ہے، جنوبی افریقا سے لاس اینجلس کا سفر کرنے والے شخص میں اس وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے میڈیکل ایڈاوائزر اور متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بتایا کہ متاثرہ شخص نے ویکسین لگوا رکھی تھی اور اس میں ہلکی علامات ظاہرہوئیں ہیں۔

متاثرہ شخص وطن واپسی پر کئی افراد سے رابطے میں رہا، جنہیں تلاش کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے گئے تمام افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ متاثرہ شخص آئسولیشن میں ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکا میں آج نہیں تو کل اومیکرون کا کیس سامنے آئے گا

ڈاکٹرفاؤچی کا کہنا تھا کہ سائنسدان وائرس سے لاحق نئے خطرات پر تحقیق کر رہے ہیں۔

دو روز قبل امریکی صدربائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا میں آج نہیں تو کل اومیکرون کا کیس سامنے آئے گا، اومیکرون وائرس پر تشویش ہے مگرعوام کو گھبرانا نہیں چاہیئے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نئی قسم اومیکرون کامقابلہ کرنےکیلئےویکسین کی نئی خوراکوں کی ‏ضرورت ہوگی وقت پڑنےپر ہم پیداوار اور تقسیم کو تیز کرنےکیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یا متغیر کرونا وائرس اب تک متعدد ممالک میں رپورٹ ہوچکا ہے، کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close