دنیا

امریکا میں آج نہیں تو کل اومیکرون کا کیس سامنے آئے گا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ کوروناکی نئی قسم سے مقابلےکیلئے تیار ہیں اس پر بھی جلد قابو پالیں ‏گے

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کورونا کی نئی قسم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون وائرس پر تشویش ہے مگرعوام کو گھبرانا نہیں چاہیئے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں آج نہیں تو کل اومیکرون کا کیس سامنے آئے گا، امریکی عوام ویکسین کےذریعے اپنے آپ کو محفوظ کریں، امریکیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکی صدر جوبائیڈن کی روسی صدر سے ملاقات متوقع

امریکی صدر نے ڈاکٹر فاؤچی سمیت دیگر طبی مشیروں سے ملاقات کی ، ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ ویکسین اومی کرون سے کچھ نہ کچھ تحفظ فراہم کرتی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ کوروناکی نئی قسم سے مقابلےکیلئے تیار ہیں اس پر بھی جلد قابو پالیں ‏گے۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نئی قسم اومیکرون کامقابلہ کرنےکیلئےویکسین کی نئی خوراکوں کی ‏ضرورت ہوگی وقت پڑنےپر ہم پیداوار اور

تقسیم کو تیز کرنےکیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close