دنیا

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے باہرسے مسلح شخص کوگرفتارکرلیا گیا

نیویارک: امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے سامنے سے مسلح شخص کوگرفتارکرکے شاٹ گن برآمد کرلی 

مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اوردستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے بیان میں کہا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پرپولیس نے

اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔

یہ بھی پڑ ھیں : طالبان نے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے اپنا سفیرمقررکرنے کی خواہش

مسلح شخص نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ وہ کچھ دستاویزات اقوام متحدہ کے دفترمیں دینا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرزاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close