دنیا

زیک گولڈ سمتھ وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے معترف ہوگئے

لندن :عالمی تنظیموں نے بلین ٹری منصوبے کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان کو عالمی لیڈر قرار دیا

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی برطانوی وزیرموسمیاتی تبدیلی و جنگلات زیک گولڈاسمتھ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں افغانستان، خطے کی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی اوردیگر ایشوز پربات چیت کی گئی۔

زیک گولڈ سمتھ وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے معترف ہوگئے اور افغانستان سےمتعلق پاکستان کےکردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام تقریب میں شرکت کی

گورنر پنجاب نے کہا افغانستان کواکیلا چھوڑنا تاریخی غلطی ہوگی ،خوفناک نتائج نکلیں گے، برطانیہ سمیت پوری دنیا کو افغان عوام کی غیر مشروط امداد کر نا ہوگی۔

امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں کےنمائندوں نے وزیر اعظم کو تعریفی خط ارسال کیا تھا، جس میں عالمی تنظیموں نے بلین ٹری منصوبے کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان کو عالمی لیڈر قرار دیا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ ماحولیات سےمتعلق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں دنیا کے لیے مثالی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close