دنیا

امریکی سرد جنگ والی زہنیت سے باہر نکلے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چین نےعسکری اور سلامتی معاملات پر پینٹا گان کی سالانہ رپورٹ کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سرد جنگ والی زہنیت سے باہر نکلے۔ پینٹاگان نے اپنی رپورٹ میں مستقبل میں پاکستان میں چینی فوجی بیس کی تعمیر کا دعویٰ کیا تھا۔ بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی فوجی بیس قائم کرنے کا امریکی دعویٰ صرف قیاس آرائی ہے جس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوست ممالک ہیں، دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلق کسی تیسرے ملک کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے مطابق اپنی سلامتی کے لیے ہر ملک اقدامات اٹھاتا ہے، چین خطے سمیت دنیا بھر میں امن کی بات کرتا ہے، امید ہے کہ امریکہ سرد جنگ والی ذہنیت سے باہر آئے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے دفاعی و سلاتی اقدامات کو مثبت نظر سے دیکھا جائے، چین اور پاکستان کے تعلقات دونوں ممالک سمیت خطے کی بہتری کے لیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close