دنیا

میرے سامنے ایک گاڑی سے 2 لڑکیاں نکلیں، ایک نے مجھ پر پستول تان لی اور کہا جھاڑیوں میں چلو اور پھر

ہرارے: خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی خبریں تو دنیا بھر سے آتی رہتی ہیں لیکن افریقی خطے میں گنگا الٹی بہہ نکلی ہے جہاں خواتین کے مردوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات انتہائی تیزی سے ہونے لگے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے زمباوے سرفہرست آ گیا ہے جہاں آئے روز خواتین مردوں کو اٹھا کر لے جاتی ہیں اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالتی ہیں۔ گزشتہ روز بھی دو الگ الگ واقعات خواتین دو مردوں کو اغواءکرکے لے گئیں اور ان سے زبردستی کرنے کے بعد پھینک کر فرار ہو گئیں۔

ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ ”میں سڑک کنارے کھڑا ہوا تھا کہ ایک گاڑی آ کر رکی اور اس میں سے دو لڑکیاں نکلیں اور مجھ پر پستول تان لی۔ وہ مجھے زبردستی جھاڑیوں میں لے گئیں اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتی رہیں۔ پھر انہوں نے مجھے نشہ آور دوا دے کر بے ہوش کرکے وہیں چھوڑ دیا اور فرار ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق دوسرے کو خواتین ٹیکسی میں ہی نشہ آور مشروب پلا کر نامعلوم مقام پر لے گئیں اور بے ہوشی کی حالت میں ہی اسے زیادتی کا نشانہ بناکر ویرانے میں پھینک گئیں۔  پولیس چیف سوپت نیاتھی کا کہنا ہے کہ ”ملک میں مردوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔“ واضح رہے کہ زمباوے کے ہمسایہ ملک جنوبی افریقہ میں بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close