دنیا

امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 2 ہزار سے زاید پروازیں منسوخ

امریکہ میں پہاڑی علاقوں میں 45 سینٹی میٹرتک برفباری ہونے کی پشین گوئی کی گئی ہے۔

امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 2 ہزار 280 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔

پروازوں کا مشاہدہ کرنے والی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کیرولائنا کے شارلوٹ شہر کے ڈوگلس ہوائی اڈے سے شیڈول 90 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات نے شمالی کیرولائنا ،جارجیا اور ورجینیا ریاستوں میں طوفان سے قبل ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔

طوفان متاثرہ ریاستوں کے پہاڑی علاقوں میں 45 سینٹی میٹرتک برفباری ہونے کی پشین گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب نا مساعد موسمی حالات کے باعث ملک میں کم ازکم دو لاکھ اکیس ہزار افراد کو بجلی کی ترسیل نہ ہو سکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close