دنیا

ماسک نہ پہننے پر لندن آنے والی فلائٹ واپس موڑ لی گئی

امریکا: امریکن ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ فلائٹ اے اے ایل 38 جس میں 129 مسافر سوار تھے واپس میامی واپس پہنچ گئی جہاں پولیس انتظار میں تھی

رپورٹس کے مطابق پولیس 40 سال کی ایک خاتون کو جہاز سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئی۔

ایئرلائن کے مطابق مزید تحقیقات زیر التوا ہیں، تاہم خاتون کو امریکن ایئر لائنز کے ساتھ پرواز کرنے سے ممنوع افراد کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ٹریکِنگ سروس فلائٹ اویئر کے مطابق بدھ کی اس پرواز کو سفر شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد واپس موڑ لیا گیا۔ طیارے کے ایک مسافر سٹیو فری نے میامی کی لوکل نیوز کو بتایا کہ یہ خاتون فرسٹ کلاس میں سفر کر رہی تھیں۔

’وہ بہت زیادہ شراب پی رہی تھیں۔ مجھے صورتِ حال کا اندازہ ہو رہا تھا اور انھیں کئی مرتبہ وارننگ دی جا چکی تھی۔
لندن آنے والے مسافروں کو دوسری فلائٹ کے لیے بُک کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : عراقی ائیر لائن ‘فلائی بغداد‘ کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

بدھ کو اس فلائٹ سے اترنے والے ایک مسافر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انھیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا،

انھوں نے شاید فلائٹ کے دوسرے عملے کو بھی نہیں بتایا۔‘

عملے کا کہنا تھا کہ وہ صرف اتنا ہی بتا سکتے ہیں کہ ایک مسافر کے ساتھ کچھ واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد انھیں واپسی کا رخ کرنا پڑا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، ایئر لائنز نے گذشتہ سال بے قابو ہو جانے والے مسافروں کے حوالے سے تقریباً چھ ہزار واقعات رپورٹ کیے ہیں جن میں زیادہ تر وہ مسافر شامل تھے جنھوں نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close