More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

فلوریڈا کے ساحل کے قریب بحر اوقیانوس میں کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتا ہوگئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

امریکا: کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ ماہی گیروں کو فورٹ پیئرس شہر کے ساحل سے 72 کلومیٹر دور سمندر میں الٹی ہوئی کشتی نظر آئی جس سے ایک شخص چمٹا ہوا تھا

 

اسے بچایا گیا تو پتہ چلا کہ کشتی پر 39 افراد سوار تھے جو کیربین ملک بہاماس سے غیر قانونی طور پر امریکا جانے کےلیے کشتی میں سوار ہوئے تھے لیکن سمندر میں خراب موسم کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مڈغاسکرکے سمندر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بہاماس اور فلوریڈا کے درمیان کشتی کا سفر تقریبا 4 گھنٹے کا ہے۔ امریکی حکام نے اسے انسانی اسمگلنگ کا واقعہ قرار دیا ہے اور کوسٹ گارڈز کا عملہ ڈوبنے والوں کو تلاش کر رہا ہے۔ زندہ بچنے والے نے بتایا کہ کسی بھی مسافر نے لائف جیکٹ بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔

غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کشتیوں میں امریکا اور آسٹریلیا جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران زیادہ تر سمندر کی لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close