صفحہ اول تعلیم و ٹیکنالوجی اب آواز کی طاقت والے برش سے دانت صاف کریں

اب آواز کی طاقت والے برش سے دانت صاف کریں

53 second read
0
0
16
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لندن: ایک کمپنی نے روایتی ٹوتھ برش کو تبدیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے آواز کے ارتعاشات سے دانت صاف کرنے والا ایک انقلابی ٹوتھ برش بنایا ہے جو صرف 30 سیکنڈ میں دانتوں کو مکمل طور پر صاف کرتا ہے۔

کک اسٹارٹر پر یہ ایجاد لوگوں کی طرف سے مالی مدد کی منتظر ہے جسے ’چیز‘ ٹوتھ برش کا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایما برش اور یونیکو نامی ایسے ہی ٹوتھ برشوں کو عوام نے رقم دے کر کامیاب کرایا تھا لیکن صارفین نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

 یہ ایک بتیسی نما ٹوتھ برش ہے جسے استعمال کرنا بہت آسان ہے اور ڈیزائن دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ عین توقعات کے مطابق کام کرسکے گا۔ ماؤتھ پیس ٹوتھ برش بتیسی کی طرح ہے اور اس میں موجود برش کے ریشے کچھ اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ جو تمام 28 دانتوں سے مس ہوجاتے ہیں۔ ٹوتھ برش کو دو مختلف سائز میں تیار کیا گیا ہے۔

چیز میں موٹر لگی ہے جو آواز کے ساتھ ارتعاشات پیدا کرتی ہے۔ برش کے ریشے غیرمعمولی رفتار پرایک منٹ میں 25 ہزار مرتبہ دانتوں سے رگڑتے ہیں ۔ ٹوتھ پیسٹ کو بہترین انداز میں جھاگ میں تبدیل کرتے ہیں اور دانتوں کے درمیان کا میل بالکل صاف ہوجاتا ہے۔

چیز کو کسی بھی ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ایک مرتبہ چارج کرکے 10 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ ایک وائرلیس چارجر پلیٹ فارم بھی فروخت کیا جائے گا۔ اس کی تعارفی قیمت پاکستانی 7 سے 9 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اس کی باقاعدہ فروخت اس سال ستمبر میں شروع ہوگی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے لیس 2 سیٹلائٹس لانچ کردیئے

اسلام آباد: پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے لیس اپنے دو سیٹلائٹس لانچ کر دئیے۔ ترجم…