انٹرٹینمنٹ

حسن کے قصے قصہ پارینہ، جوہی چاؤلہ کی حالیہ تصاویر نے دل توڑ دیئے

ممبئی: ماضی کی بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کے حسن کے چرچے تو دور تک پھیلے ہوئے تھے تاہم انہوں نے اب فلمی دنیا سے دوری اختیار کر لی ہے ،لیکن اب ان کی میک اپ کے بغیر ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی افسردہ ہو گئے ہیں ۔ جوہی چاولہ نومبر 1967میں پیدا ہوئیں تھی اور انہو ں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم سلطنت سے کیا جو کہ 1986میں ریلیز ہوئی تاہم وہ جلد ہی بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارﺅں میں شامل ہو گئیں ،فلم قیامت سے قیامت تک نے انہیں کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور ان کی خوبصورتی کے چرچے پوری دنیا تک پھیل گئے ۔جوہی چاولہ کو بیندرا کے علاقے میں دیکھا گیا اور کسی نے ان کی تصویر بھی بنا لی ،اس تصویر میں جوہی چاولہ نے ہلکے پیلے رنگ کا ڈریس پہن رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close