انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سعیدہ امتیاز کا پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہور ماڈل اوراداکارہ سعیدہ امتیاز نےسابق کپتان شعیب ملک اورثنا جاوید کی شادی کےبعد اعلان کیا ہےکہ وہ پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔

کرکٹرشعیب اورثنا جاوید کی شادی ان دنوں سوشل میڈیا پرموضوع بحث بنی ہوئی ہے،جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب اور ثنا جاوید کو مباکباد دی جارہی ہے،کچھ فنکاروں کی جانب سے جوڑی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان میں معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے دبے الفاظ میں نئے جوڑے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سعیدہ امتیاز نےاپنےآفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک تحریری نوٹ میں لکھا، کہ پاکستان کےحالات دیکھنے کےبعدمجھےنہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہوں گی۔اس ملک میں 2 سال بعد وزیراعظم اور شادی کے کچھ سالوں بعد بیویاں تبدیل کرلی جاتیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close