انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں:مہوش حیات

لاہور: ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہماری فلموں کا معیار مزیدبہتر ہوجائے تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی انھوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں۔ آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close