انٹرٹینمنٹ

لوگوں کو ہنسانا بہت مشکل ہے: اکشے کمار

بالی وڈ میں ایکشن کے ساتھ ساتھ مزاحیہ فلموں میں بھی اپنا لوہا منوانے والے ادارکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ کامیڈی فلمیں ایکشن فلموں کے مقابلے زیادہ مشکل ہوتی ہیں۔

کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار کی آنے والی فلم ’ہاؤس فل 3‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کے پروموشن میں مصروف اکشے کمار نے بی بی سی سے خصوی چيت کی۔

I

اکشے بالی وڈ کے ان اداکاروں میں سے ہیں جن کی کامک ٹائمنگ بہترین مانی جاتی ہے۔

کامیڈی فلموں کی وکالت کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’لوگوں کو ہنسانا بہت مشکل ہے۔‘

وہ کہتے ہیں: ’کامیڈی فلموں کو کسی ’سٹائل‘ میں شمار ہی نہیں کیا جاتا۔ ان فلموں کو نہ تو کوئی ایوارڈ ملتا ہے اور نہ ہی ان کی تعریف ہوتی ہے۔‘

وہ مزید کہتے ہیں: ’ایسا کئی بار ہوا ہے کہ لوگ پریمیئر دیکھنے کے بعد فلم کی بڑی تعریف کرتے ہیں لیکن وہ فلم ہفتے بھر تک بھی نہیں چل پاتی ہے۔‘

اپنے فلمی کریئر میں ایک درجن سے بھی زیادہ کامیڈی فلمیں کرنے والے اکشے کہتے ہیں: ’اتنے سالوں کے بعد بھی میں ناظرین کو ہنسانے کا ہنر سیکھ رہا ہوں۔‘

اداکار اکشے کمار ہالی وڈ کی فلموں کو بھارتی فلموں کے لیے بڑا خطرہ مانتے ہیں

اپنی اہلیہ ٹوینکل کھنّہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکشے نے بتایا کہ ’ٹوينکل انٹلیکچول ہیں، انھیں ’ایئر لفٹ‘ جیسی فلمیں پسند ہیں، وہ میری کامیڈی فلمیں نہیں دیکھتی ہیں۔‘

اداکار اکشے کمار ہالی وڈ کی فلموں کو بھارتی فلموں کے لیے بڑا خطرہ مانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’حقیقت تو یہ ہے کہ ہم ہالی وڈ فلموں سے مقابلہ کر ہی نہیں سکتے کیونکہ ان کا بجٹ ہم سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔‘’

وہ ہالی وڈ سے مقابلے کا نسخہ بتاتے ہوئے کہتے کہ صرف کہانیوں کے ذریعے ہی ہالی وڈ کو شکست دی جا سکتی ہے۔

فلم ‎’ہاؤس فل 3‘ میں اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکلین فرناڈیز، نرگس فاخری، لیزا ہیڈن، بومن ایرانی اور جیکی شراف جیسے اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔یہ فلم 3 جون کو ریلیز ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close