انٹرٹینمنٹ

دبئی روانگی سے پہلے سری دیوی سے بات ہوئی، انہوں نے تب ہی بتا دیا تھا کہ۔۔۔ اداکارہ کی قریبی ترین دوست نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

ممبئی: آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بچپن کی سہیلی پنکی ریڈی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سری دیوی کے ساتھ دبئی روانگی سے قبل ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے اپنی صحت کی خرابی کے حوالے سے بتایا تھا۔ اپنے شوہر بونی کپور کے بھانجے موہت مرواہ کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی جانے والی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کپور کی پراسرار موت نے سب کو رنجیدہ کر رکھا ہے، کوئی ان کی موت کو قتل قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے طبعی موت کہہ رہا ہے۔ سری دیوی کے اہلخانہ نے ان کی موت میں قتل کے شبہے کو رد کردیا ہے جبکہ ان کی بچپن کی سہیلی پنکی ریڈی نے بھی سری دیوی کی صحت کی خرابی کا انکشاف کیا ہے۔

پنکی ریڈی کے مطابق جب سری دیوی شادی میں شرکت کیلئے دبئی جا رہی تھیں تو اس وقت ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ۔ پنکی ریڈی کا کہنا ہے کہ دبئی روانگی سے قبل سری دیوی نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ انہیں بخار ہے اور وہ اینٹی بائیوٹک کھا رہی ہیں ، ’ میں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا لیکن وہ بیماری کے باوجود شادی میں شریک ہونا چاہتی تھیں‘۔ واضح رہے کہ پنکی ریڈی معروف فلمساز اور صنعتکار سبرامی ریڈی کی صاحبزادی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close