انٹرٹینمنٹ

ا یک اور ایوارڈ ماہرہ خان کے نام

اداکارہ ماہرہ خان نے فیمینا ایم ای وومن ایوارڈ حاصل کرلیا ۔ دبئی میں منعقدہ رنگا رنگ ایوارڈز کی تقریب میں ماہرہ خان کوے تیزی سے ابھرتی اداکارہ کی حیثیت سے فیمینا ایم ای مڈل ایسٹ وومن ایوارڈ 2016 دیا گیا۔ اس موقع پر ماہرہ نے سٹوڈیو یو ایس کا لباس زیب تن کیا ہواتھا۔ اس موقع پر ماہرہ نے ایوارڈ لینے کے بعد اپنے خطا میں کہاکہ انہوںنے بھارت میں فلم رئیس کے بعد کوئی اور فلم سائن نہیں کی لیکن رئیس کی ریلیز میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے اب جلد ہی وہ نئی آفرز پر غور شروع کردیں گی۔ ماہرہ نے کہاکہ وہ بھارت کے ساتھ پاکستانی فلموں میں کام جاری رکھیں گی اور انہیں بالی وڈ سے بہت سی آفرز ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کے اپنے فائدے ہیں وہاں کام کرنے سے بطور آرٹسٹ آپ ترقی کرتے ہیں۔ اور بعد کے کام کرنے کا دائرہ وسیع ہوتاہے ۔ رئیس جو پہلے اس سال ریلیز ہونی تھی اب جنوری 2017ءمیں ریلیز ہو گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close