انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ نے اپنا ساتواں میوزک ایلبم ریلیز کردیا

گلوکارہ نے پہلا میوزک ایلبم ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام سے 17 برس کی عمر میں 2006 میں ریلیز کیا تھا

پہلے میوزک ایلبم سے قبل ہی وہ میوزک کی دنیا میں جانا پہچانا نام بن چکی تھیں اور اچھی آواز اور خوبصورتی کی وجہ سے وہ میوزک انڈسٹری کے آئیکونز کی نظر میں آگئی تھیں۔
پہلے میوزک ایلبم کی کامیابی کے بعد ٹیلر سوئفٹ نے دوسرا ایلبم ’فیئرلیس‘ محض 2 سال کے وقفے کے بعد 2008 میں ریلیز کیا اور اس ایلبم نے بھی کافی شہرت حاصل کی۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنا تیسرا اسٹوڈیو ایلبم ’اسپیک ناؤ‘ اکتوبر 2010 میں جاری کیا اور انہوں نے چوتھا ایلبم ’ریڈ‘ بھی 2 سال کے وقفے کے بعد 2012 میں جاری کیا۔

ٹیلر سوئفٹ نے ساتواں ایلبم کے آڈیو گانے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیے

پاپ گلوکارہ نے پانچواں میوزک ایلبم ’1989‘ اپنی پیدائش کے سال کے نام سے 2014 میں جاری کیا اور اس ایلبم نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔
ٹیلر سوئفٹ نے چھٹا میوزک ایلبم ’ریپیوٹیشن‘ 2017 میں ریلیز کیا اور گلوکارہ نے ماضی کے تمام چھ ایلبم ایک ہی لیبل کمپنی ‘بگ مشین‘ کے تحت ریلیز کیے۔
اب گلوکارہ نے نئی لیبل کمپنی ‘ری پبلک‘ کے تحت اپنے ساتویں میوزک ایلبم کو ریلیز کردیا۔
ٹیلر سوئفٹ نے ساتواں میوزک ایلبم ’لور‘ 23 اگست کو ریلیز کیا اور انہوں نے اس ایلبم کے آڈیو گانے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیے۔
ٹیلر سوئفٹ پاپ گلوکاری اور اپنی پرفارمنس کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور وہ اقتصادی جریدے فوربز کی سال 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نہ صرف سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ ہیں بلکہ وہ شوبز، اسپورٹس، فیشن اور میڈیا انڈسٹری کی تمام شخصیات سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیت بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close