انٹرٹینمنٹ

’میرے دادا نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور مجھے۔۔۔‘ معروف اداکارہ نے ایسا شرمناک ترین انکشاف کردیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

ولنگٹن: خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات دنیا بھر میں پیش آتے ہیں اور گاہے کچھ خواتین اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی دنیا کے سامنے بھی لے آتی ہیں۔ اب نیوزی لینڈ کی اداکارہ ربیکا گبنے بھی ان خواتین کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسگی کی ایسی واردات دنیا کو سنا دی ہے کہ ہنگامہ برپا ہوگیا۔ میل آن لائن کے مطابق ربیکا نے بتایا ہے کہ جب میں 12سال کی تھی تب میرے دادا نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے میرے جسم کو نازیبا انداز میں چھونا شروع کیا جس پر میں نے انہیں ہاتھ ہٹانے کو کہہ دیا۔“

ربیکا کا کہنا تھا کہ ”میرا دادا میری والدہ پر بھی کئی سال تک تشدد کرتا رہا، اس نے میری والدہ پریہ ظلم اس وقت شروع کیا جب وہ صرف 2سال کی تھیں اور یہ سلسلہ13سال تک جاری رہا، جب وہ 15سال کی ہو گئیں تو ان کی اپنے بیٹے سے شادی کروا دی۔ میرے ساتھ میرے دادا نے جو کیا وہ میں نے ہمیشہ اپنے باپ سے چھپا کر رکھا۔میرا والد بھی میری ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا تھا، وہ آئے روز میری ماں کو کمرے میں بند کر کے پیٹتا اورہم باہر بیٹھے اپنی ماں کی چیخوں کی آوازیں سنتے رہتے تھے۔ میری ماں خوفزدہ تھی کہ اگر یہ بات میرے باپ کو بتائی گئی تو الٹا وہ ہمیں ہی نہ مار ڈالیں۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close