انٹرٹینمنٹ

’’ اب میں نوجوان اداکاروں کیساتھ رومانس نہیں کروں گی کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ کترینہ کیف نے اپنا فیصلہ سنادیا، وجہ ایسی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ممبئی: کترینہ کیف نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سکرین پر نوجوان اداکاروں کے ساتھ رومانس نہیں کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ مسلسل ناکام فلموں کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کی کامیابی سے کترینہ کو یہ بات سمجھ آگئی کہ انہیں کس طرح کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔

کترینہ کیف کی زیادہ تر وہی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں جن میں انہوں نے خود سے بڑی عمر اور کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہو۔ اس لیے اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ سکرین پر رومانس نہیں کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close