انٹرٹینمنٹ

فلم میکر پوجا بھٹ نئے سال کی خوشیاں پاکستان میں منائیں

پاک بھارت سرحد کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ اور معروف فلمساز پوجا بھٹ نے نیا سال کی خوشیاں پاکستان میں منائی۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ و فلم میکر پوجا بھٹ نے پہلی مرتبہ نئے سال کا آغاز میں کیا، نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے معروف گلوکار علی عظمت کے گھر تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جہاں پوجا بھٹ نے معروف گلوکار علی عظمت کے گھر ان کے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر انھوں نے پوجا بھٹ نے نئے سال کا کیک کاٹا اور فیملی اور قریبی دوستوں کے ہمراہ چٹ پٹے کھانوں کے مزے بھی لئے۔

نیو ائیر کی مختصر اور سادہ تقریب میں علی عظمت صادق آباد میں ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے لیکن ان کی اہلیہ اور بچوں نے بھارتی مہمان پوجا بھٹ کی خوب میزبانی کی۔

دوسری جانب پاکستان میں گلوکار علی ظفر، شفقت امانت اور دیگر کی جانب سے پوجا بھٹ کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھی ملتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close