صفحہ اول پاکستان بلوچستان بلوچستان کے ضلع آواران میں ڈی پی او اور اے سی کے قافلے پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع آواران میں ڈی پی او اور اے سی کے قافلے پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

58 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کوئٹہ: آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم دونوں حکام محفوظ رہے۔

 ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر آواران معمول کی گشت پر تھے کہ جھاؤ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ قاتلانہ حملے میں ڈی پی او اور اے سی محفوظ رہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی پی اور اے سی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد دینے کا حکم دیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

57total visits,3visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ڈیرہ اللہ یار، کربلا جانیوالی زائر پولیس گردی کا شانہ بن گئی، پولیس نے خاتون زائر پر گاڑی چڑھا دی

جیکب آباد: چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین میں ایک اور شہید ک…