اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ قبول کرتی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ قبول کرتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بڑی عدالت ہے لہذا فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے، تاریخی نوعیت کا فیصلہ آیا ہے اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قانون کی بالادستی چاہتی ہے تاہم (ن) لیگ ترمیم لائی تو تحریک انصاف چیلنج کرے گی، نواز شریف نے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لیے بیانیہ بنایا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کیس کا فیصلہ بھی ہماری خواہش کے مطابق نہیں آیا، مسلم لیگ (ن) والے بادشاہ لوگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں تاہم تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ جماعتیں چند شخصیات کے گرد نہیں گھوما کرتیں جب کہ (ن) لیگ کو کوئی ایسی قانون سازی نہیں کرنی چاہیے جس سے انہیں اور جمہوریت کو نقصان ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کی خواہش پچھلے 40 سال سے چلی آرہی ہے، ایوب خان کے دور میں پانی کی تقسیم میں بھی جنوبی پنجاب متاثر ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close