صفحہ اول پاکستان اسلام آباد الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں مانگ لیں

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھرکی رجسٹرڈ 110 سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں مانگ لیں۔ پاکستان نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے ملک بھرکی 110 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کودینے کی پابند ہیں، اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات اور گوشوارے جمع کرانے کی بھی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام جماعتیں درخواستوں کے ساتھ خواتین کوکم ازکم 5 فیصد ٹکٹ دینے کے حلف نامے اوردیگرلازم دستاویزات منسلک کئے جائیں، ایسا نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان تفویض نہیں کیا جائے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

17total visits,1visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں مار دیگی، منشاء بم

اسلام آباد: قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم نے عدالت میں خدشہ ظاہر کیا کہ پنجاب پولیس اسے…