اسلام آباد

احتساب عدالت کا سوالنامہ، شریف خاندان کیلئے سنگین خدشات

نواز شریف کو دیاگیا سوالنامہ جو 127سوالات پرمشتمل ہے کی اہمیت یہ ہے کہ اگر نواز شریف نے ا ن سوالات کے جواب نہیں دیئے تو ان کو بہت زیادہ نقصان ہوگا ۔ دنیانیوز کے مطابق آئینی ماہرین کاکہنا ہے کہ اس سوالنامے کی واپسی کے بعد اگر وہ ان سوالات کاجواب تسلی بخش نہیں دیتے تو ان پر جرم ثابت ہوجائے گا کیونکہ ثبوت دینے کا بھار نیب پر نہیں بلکہ نواز شریف پر ہے شریف خاندان کی جانب سے یہ کہنا کہ بھار ثبوت نیب پر ہے غلط ہے۔ماہرین کے مطابق اب ڈیل ہونے کا امکان نہیں ہے یہ معاملہ سارا عدالتی ہے اور نیب سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیس چلا رہی ہے اور عدلیہ کسی کے ساتھ اس معاملے میں ڈیل نہیں کر سکتی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close