صفحہ اول پاکستان اسلام آباد الیکشن کمیشن کا ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں گے۔

پاکستان ویوز کے مطابق چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تبدیلی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے سیکریٹری تبدیل کیے جائیں گے جس کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن چند روز میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

13total visits,1visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی صنعتوں کو گھریلو گیس …