اسلام آباد

ملک میں سب سے کم ووٹر بلوچستان، سب سے زیادہ پنجاب میں ہیں: اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے ضلع وار ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں سب سے کم ووٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہیں جن کی تعداد 39 ہزار 787 ہے جب کہ سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں جس کے لاہور ڈسٹرکٹ میں ووٹر کی تعداد 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹر کوئٹہ میں 6 لاکھ 83 ہزار957 ہیں اور پنجاب میں سب سے کم ووٹر ضلع حافظ آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار447 ہیں۔

اعداد و شمار مطابق سندھ میں سب سے کم ووٹر ٹنڈو محمد خان میں 2 لاکھ 74 ہزار941 ہیں اور صوبے کے سب سے زیادہ ووٹر کراچی کے ضلع سینٹرل ہیں جن کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار 137 ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹر پشاور میں 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہیں اور صوبے میں سب سےکم ووٹر کی تعداد طور گڑھ میں 90 ہزار 414 ہے جب کہ فاٹا میں سب سے کم ووٹر بنوں میں 12 ہزار 446 ہیں اور فاٹا میں سب سےزیادہ ووٹر باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close