اسلام آباد

2 ستمبر کو لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا,وحدت مسلمین

اسلام آباد :  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 87 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پر عمل درآمد تک ہماری تحریک جاری رہے گی، بھوک ہڑتالی کیمپ کو احتجاجی کیمپ میں بدل رہے ہیں۔ 2 ستمبر کو لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا، پورے ملک کے دورے کرونگا۔
اتوار کو علامہ عارف حسین الحسینی کی 28 ویں برسی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ”تحفظ پاکستان کانفرنس“ کا انعقادجناح ایونیو پر ہوا۔ انہوں نے کہا پہلا سفر ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف ہوگا۔ عارف حسینی جہان اسلام میں صیہونی و نصرانی آلہ کاروں سے آگاہ تھے، وہ دشمن کی شناخت رکھتے تھے۔ وہ وطن کو مستحکم دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ تفرقہ کے مقابلہ میں وحدت کا پرچارکرتے تھے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close