اسلام آباد

ملک میں موجود دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز ختم کئے جائیں، سربراہ پاک فوج

خیبر ایجنسی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا  ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور افواج نے بہت سی قربانیاں دیں جب کہ ملک میں موجود دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز ختم کئے جائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک افغان سرحد پر خیبرایجنسی کا دورہ کیا اور نوجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جب کہ انہوں نے راجگل کے محاذ پر خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو جڑ سے ختم کردیا جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سرحد پرنگرانی بڑھائی جائے اور ملک میں موجود دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز ختم کئے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close