پنجاب

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

میانوالی: پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایئر ہیڈ کوارٹر نے طیارہ گرنے کی انکوائری کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔واضح رہے کہ 3 ماہ قبل بھی میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close