سندھ

شراب برآمدگی: انکوائری مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہوں گا: شرجیل میمن

کراچی: پی پی رہنما شرجیل میمن نے شراب برآمدگی کے معاملے پر انکوائری مکمل ہونے تک بات کرنے سے انکار کردیا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا گیا تاہم نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں نے شرجیل میمن سے شراب برآمدگی سے متعلق سوالات کیے۔ صحافی کے سوال پر کہ سب جیل میں چھاپے پر آپ کیا کہیں گے؟ شرجیل میمن نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے انکوائری مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہوں گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس واقعے پرآپ کی جماعت نے میڈیا میں آپ کا دفاع کیوں نہیں کیا؟ پی پی رہنما نے جواب دیا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہےپارٹی کا معاملہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ضیاء الدین اسپتال میں واقع سب جیل کا دورہ کیا تھا جہاں شرجیل انعام میمن زیر علاج تھے۔ چیف جسٹس کے دورے کے دوران شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے مبینہ طور پر شراب کی تین بوتلیں برآمد ہوئی تھیں  جس پر چیف جسٹس نے شرجیل میمن کو فوری طور پر اسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خون کے نمونے کے ٹیسٹ لینے کی ہدایت جاری کی تھی تاہم خون کے نمونوں میں الکوحل کا عناصر نہیں پایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close