کھیل و ثقافت

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستانی ریسلر محمد انعام نے 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے فری اسٹائل ریسلنگ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں نائیجیرین حریف کو پچھاڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد انعام نے اتنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ گولڈ میڈل فائٹ یکطرفہ مقابلہ بن گئی۔ محمد انعام نے چھ صفر سے یہ مقابلہ جیت لیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں ہی پاکستان نے ایک اور سلور کا تمغہ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ ملک کے لئے یہ چوتھا سلور میڈل 125 کلو ویٹ کیٹگری میں پاکستانی ریسلر طیب رضا نے اپنے نام کیا۔ اس کیٹگری میں بھارتی پہلوان سمت نے کینڈین پہلوان جاروس کورے کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں کینڈین پہلوان نے پاکستان کے طیب رضا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close